گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں 95 فیصد سڑکیں ٹریفک کے لئے بحال کر دی گئی ہیں، محکمہ تعمیرات کا دعوی

گلگت ( پ ر ) محکمہ تعمیرات گلگت بلتستان کا تاریخ ساز اور شاندار کارکردگی کے نتیجہ میں محکمہ کے زیر انتظام سٹرکوں سے بارشوں کے باعث ہونے والے سلائیڈنگ کا ملبہ اٹھاکرٹریفک کا نظام رواں دواں کردیا گیا ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے حکم پر محکمہ تعمیرات عامہ کے سیکریٹری با بر اعوان بابر کی مسلسل نگرانی اور محکمہ کے افیسران اور تمام عملہ کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے اور صوبے کے تمام علاقوں کو ایک دوسرے کے ساتھ لنک کرادیا گیا محکمہ تعمیرات عامہ نے ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے گلگت غذر،گلگت تا نومل اور نلتر ،گلگت تا گارگاہ آخری پاورہاؤس،گلگت تا اوشکھنداس ،جلال آباد ،چھموگڑھ ،عالم برج اور بگروٹ ،دیران پیک تک کھول دیا گیا ہے اور عوامی زندگی معمول پر آگئی ہے جبکہ ضلع استور میں تما سڑکیں اور مین شاہرہ کھول دی گئی ہیں ،ضلع غذر میں محکمہ تعمیرات عامہ نے گلگت سے گاہکوچ ،گوپس پھنڈرتک سٹرک کھول دی گئی ہے جبکہ درکوت تک یاسین وادی میں بھی سٹرکیں بحال کر دی گئی ہیں اور اسی طرح پوری اشکومن ویلی کی سڑکیں بھی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں

محکمہ تعمیرات عامہ نے بحالی کے کاموں میں تاریخی کردار ادا کرتے ہوئے داریل ،تانگیر ،کھنبری ،بونر،ہوڈر،گیس ،بٹوگاہ ،تھور ،گیچ،نیاٹ میں 5کلو میٹر،مٹھاٹ وادی میں 4کلو میٹراور رائیکورٹ میں 3کلو میٹر سڑکیں ملبہ اٹھا کر کھول دیا گے اہے اسی طرح محکمہ تعمیرات کے افیسران ،انجینئرز،اور تمام سٹاف نے مل کر ہنزہ میں مسگر وادی کی سڑکوں سے ملبہ اٹھا لیاہے اور پھکروادی سے چھلت اور چھپروٹ تک بھی سڑک صاف کر دی گئی ہے شاہراہ قراقرم سے ہوپر اور چھلت سے بڈلس کی سڑکوں کو بھی کلےئر کر دیا گیا ہے محکمہ تعمیرات نے دن رات ایک کر کے التت سے احمد آباد روڈ اور شایار سے ڈڈیمل روڑ بھی کھول دی گئی ہے شمشال اور چھپرسن وادیوں کی سڑکوں پر بھی کام جاری ہے جبکہ ہیسپر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ جاری ہے جس کے باعث بحالی کے کاموں میں مشکلات درپیش ہیں ۔محکمہ تعمیرات کے اعلیٰ افیسران کے مطابق بلتستان ڈویژن کی تما سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے اور پورے صوبے میں مجموعی طور پر 95فیصد سڑکیں ٹریفک کیلئے بحال کر د گئی ہیں جس کے باعث ایک طرف متاثرین سیلاب تک امدادی اشیاء کی رسائی یقینی ہوگئی ہے جبکہ دوسری جانب مریضوں اور پھنسے مسافروں کو منزل مل گئی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button