متفرق

مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ لاگو کرنے کے خلاف تجار یونین چترال کا شہر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال

چترال (بشیر حسین آزاد) ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ لاگو کرنے کے خلاف تجار یونین چترال نے منگل کے روز چترال شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کردیا جس سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گئی اور تمام کاروباری مراکز اور عام دکانو ں کی بندش کی وجہ سے شہر بھر میں کرفیو کا سماں چھایا رہا اور سرکاری دفاتر بھی سنساں دیکھائی دئیے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی محدود رہی۔ پی آئی اے چوک میں منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تجار یونین کے صدر حبیب حسین مغل ، نائب صدر عبادالرحمن اور دوسروں نے کہاکہ تاجر برادری ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور صوبائی اور ڈویژن سطح پر تاجر یونین کے کال پرقدم اٹھاتے ہوئے اس ظالمانہ فیصلے کو واپس لینے پر حکومت کو مجبور کردیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ حکومت نے اہالیان چترال کی حالت زار کو بالکل نظر انداز کرکے کسٹم ایکٹ لگانے فیصلہ کردیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button