سیاست

متاثرین شناکی ہنزہ کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا ہے، مشہود عالم رہنما پاکستان مسلم لیگ ن

گلگت( خبرنگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ شناکی کے رہنماء مشہور عالم نے کہا ہے کہ ہنزہ شناکی کے متاثرین کو موجود ہ حکومت مکمل طور پر نظر انداز کررہی ہے اور اس حلقہ سے منتخب ہو کر ممبر اور بعد ازاں گورنر بنے والے میر غضنفر اور ممبر اسمبلی رانی عتیقہ نے تو اس علاقے کا دورہ کرنا بھی گوارہ نہیں کیا متاثرین دھر پہ دھر کے ٹھوکریں کھارہے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ،علاقے میں آٹے کا شدید بحران ہے اور بجلی حالیہ تباہ کن بارشیں شروع ہونے سے پہلے سے ہی بند ہے ۔انہوں نے کہا عوام نے اپنی مدد آپ رابطہ سڑکوں کو بحال کیا ہے لیکن انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں کی عدم تعاون کی وجہ سے گنجان آباد گاؤں حسین آباد کے واٹر چینل بحال نہیں ہو سکا ہے جس سے علاقے کے تمام فصلیں اور درخت تباہ ہونے کا خدشہ ہے اور لوگوں پینے کے لئے پانی دریائے ہنزہ سے بوتلوں میں لانے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔رہنماء مسلم لیگ ن ہنزہ شناکی مشہور عالم کا کہنا تھا کہ اگرگورنر گلگت بلتستان اور ممبر اسمبلی رانی عتیقہ کا یہ رویہ جاری رہا تو آنے والے ضمنی انتخابات میں ن لیگ بری طریقہ سے شکست سے دو چار ہوجائے گی اور اس وقت ہنزہ شناکی ن لیگ کے رہنماء اور کارکن بھی میر غضنفر اور ن لیگ کے امید وار کے ساتھ کبھی نہیں دینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button