اہم ترینسیاست

یاسین: پی ٹی آئی، پی پی پی اور پی ایم ایل این نے اتحاد کر لیا

یاسین (معراج علی عباسی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ممبراسمبلی راجہ جہانزیب، پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے نائب صدر و مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد اور سابق ممبرقانون ساز اسمبلی و صدرپاکستان پیپلز پارٹی غذر محمد ایوب شاہ نے سیاسی مخالفت کو پس پشت ڈال کرعوامی مفاد اور علاقائی تعمیروترقی کے لے مل کر جدوجہد کرنے کا اعلان کر دیا۔

تینوں سیاسی قائدین نے یاسین میں ایفاد پراجیکٹس پر عوام کے درمیان موجود اختلافات کو مشاورت کے ذریعے ختم کرکے ایفاد کے تحت ملنے والی پراجیکٹس کو کامیاب کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی تعمیروترقی کے لے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق عمائدین طاؤس نے راجہ جہانزیب، غلام محمد اور محمد ایوب شاہ کو ایل ایس او طاؤس کے دفتر میں ایک ٹیبل پر بیٹھا کر بہترین عوامی مفاد اور علاقائی تعمیروترقی کے لے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی درخواست کی۔ یاسین کے تینوں سیاسی نمائندگان نے سیاسی مخالفت کے باوجود علاقائی تعمیر ترقی کے لے یک بازوہوکر کام کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر تینوں سیاسی قائدین نے یک زبان ہوکر کہا کہ یاسین کے عوام کی مشترکہ مفادات اور علاقے کی تعمیروترقی کے لے ہم میں کوئی اختلاف موجود نہیں ہیں۔ آج تک ہم اپنے اپنے انداز میں علاقائی تعمیروترقی کے لے جدوجہد کررہےتھے مگر آج سے ہم ہر علاقائی ایشو پر نہ صرف ایک دوسرے سے تعاون کرینگے بلکہ ایک دوسرے کی بھرپور مدد کرینگے۔ واضح رہے یاسین میں پی ٹی آئی ،پی ایم ایل این اور پی پی پی پانی آگ اور ہوا کے مانند ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button