معیشت

شگر برالدو میں ایس کام کی موبائل سروس فراہم کی جائے، اہلیانِ علاقہ کا مطالبہ

سکردو ( رجب علی قمر ) شگر برالدو کے عوام نے پاک فوج سے علاقے میں ایس کام سروس فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا دشوار گزار اور پسماندہ علاقے میں ٹیلی مواصلا ت کی سہولیات نہ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات پیش آرہی ہے برالدو کا علاقہ د فاعی اور سیاحتی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہے علاقے میں کمیو نیکیشن سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں اور عوام شدید پریشان ہے برالدو شگر کے مکینوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برالدو کا علاقہ پسماندہ علاقہ ضرور ہے لیکن شاہر اہ کے ٹو جو کہ اس علاقے سے گزرتی ہے سیزن میں روزانہ پانچ ہزار لوگ سفر کرتے ہیں جبکہ پاک فوج کے جوان بھی اسی ایریاز میں دفاع وطن کے جذبے سے سرشار سینہ تان کھڑے ہیں دفاعی اعتبار سے حساس اور بارڈرز ایریاز میں بھی علاقہ برالدو کا شمار ہوتا ہے بلترو گلیشز ز سے نزدیک پایو کے مقام ،اسکولی ،لوئر برالدو اور داسو کے مقام پر سروس فراہم کرنے کے شاندار مواقع موجود ہیں برالدو کے عوام نے فورس کمانڈرگلگت بلتستان ،کمانڈر ایس سی او سکردو ،62 برگیڈ اور پاک فوج کے اعلیٰ حکام سے علاقے میں ایس کام سروس فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button