عوامی مسائل

گلگت بلتستان میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا تھا، ٹیمز نے دن رات کام کرکے ایس کام سروس بحال کردیا: کرنل بابرشبیر

سکردو ( رضاقصیر) ایس سی او کے کمانڈنگ افیسرلفٹینٹ کرنل بابر شبیر نے کہاہے کہ حالہ بارشوں سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا اور بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہماری ٹیم نے دن رات ایک کر کے ایس کام سروس کو صرف چار روزکے اندر اندر بحال کر دیا اور عوام کی مشکلات دور کر دیں مشکل وقت میں ایس سی او کے عملے نے عوام کو مواصلاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا جس پر تمام عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایس سی او شہری اوردور افتادہ علاقوں میں لوگوں کو جدید مواصلاتی سہولیات کی فراہم کیلئے ہمیشہ اہم کردارادا کرے گا جلد ہوشے ، یوگو برالدو اور گونگما کے علاقوں میں بھی ایس کام کی سروس فراہم کی جائے گی ہماری خواہش ہے کہ شاہراہ سکردو پر بھی ایس کام کی سہولت دیں اس کیلئے ہوم ورک ہو رہا ہے شاہراہ سکردو پر حادثات بہت ہو رہے ہیں موبائل سروس ہونے سے حاثات کی بروقت اطلاع ملنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہاکہ بلتستان میں تقریباً750درخواستیں انٹرنٹ کیلئے موصول ہو ئی ہیں انہوں نے کہاکہ تھری جی اور فور جی جلد آئے گا اور عوام کو سہولت ملے گی ڈی ایس ایل کی سپیڈ تیز ہوتو عوام سمجھیں کہ یہی تھری جی ہے انہوں نے کہاکہ سیاحتی مقامات پر خصوصی کاونٹر قائم کیا جائے گا تاکہ سیاحوں کو معلومات حاصل کرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا کرنا نہ پڑے انہوں نے کہاکہ ایئر پورٹ پر بائیو میٹرک ویئر ی فیکشن سسٹم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ شاہراہ قراقرم کھل گئی ہے تاہم محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے دعا ہے کہ مزید شاہراہ قراقرم بلاک نہ ہو انہوں نے کہا کہ عوام کو انٹر نیٹ اور موبائل سروس کے معاملے میں کسی قسم کی دشواری پیش آنے نہیں دیں گے اگر کسی شخص کو کوئی شکایت ہوتو وہ ہمارے متعلقہ انجینئرز سے رابطہ کرے اگر انجینئرز نے کام نہیں کیا تو براہ راست مجھ سے رابطہ کیا جائے میں خود مسئلہ حل کرونگا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button