پی ٹی آئی کو ضلع نگر کی سب سے بڑی سیاسی قوت بنائیں گے، محمد اسماعیل تحسین

نگر (اقبال راجوا) عمران خان کی جیت پر قوم کا شکریہ اور عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اب عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کونگر میں سب سے بڑی سیاسی قوت بنایا جائے گا۔شیخ اکٹر حسین کا این اے ۵۲ے کامیاب امیدوار راجہ خرم نواز کا الیکشن سیل کا انچارج مقررہونا قابل تحسین ہے ۔ محمد اسمائیل تحسین جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی نگر کا میڈیا سے بات چیت ۔ انہوں نے مذید کہا ہے کہ سابق امید وار پی ٹی آئی نگر ۴ شیخ اختر حسین کے آنیکے فوری بعد ضؒ ع نگر میں پی ٹی آئی کی سیاسی کار کردگی بہتر کرنے کے لئے یونٹ سطح پر میٹنگز کا انعقاد کا جائے گا۔ بعد ازآں نگر کو سیاحتی مرکز بنانے کے لئے اور دنیا بھر سے سیاحوں کو نگر لانے کے لئے میگا منصوبے منظور کرائیں گے ۔ اس سلسے میں دائینتر کرنل کالف پولو گراؤنڈ میں پولو کا ۔ایک ماقابلہ منعقد کرا دیا جائے گا اور عمران خان کو مدعو کر کے علاقے کے بالائی اور خوبصورتی مقامات کے لےئے لنک روڑز اور سیاحوں کے لئے ہر قسم کی سہولات دینے کے لئے فنڈز منظور کرا لئے جائیں گے ۔ علاقے میں عام آدمی کی زندگی میں بہتری کے لئے سیاحت کے زریعے معاشی تبدیلی لانے کی کوشش کی جائے گی اور علاقے میں غربت کی شرح کو کم کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔ انہوں نے پالستان میں عماران خان کی جیت کو پاکستان کے لئے انقلابی فتح قرار دیا اور عوام کا اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments