سیاست

گلگت بلتستان کونسل انتخابات کے لئے چار امیدواروں کو ٹکٹ دینے کی خبر من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے، شمس میر

گلگت (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے پولیٹکل اور میڈیا ایڈوایزر شمس میر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک روزنامہ میں گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کےلیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 4 امید واروں کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے شائع خبر حقائق کے منافی اور من گھرٹ ہے ۔ اس خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، مسلم لیگ (ن) ایک منظم سیاسی جماعت ہے ۔ کونسل انتخبات کےلئے امیدوروں کا حتمی فیصلہ وفاقی پارلیمانی بورڈ کرے گا جس کا چیرمیں وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف ہیں ۔ البتہ صوبائی پارلیمانی بورڈ نے مسلم لیگ (ن) گلگت بلتسان کونسل کے امیدواروں کی درخواسیں اور کوائف وفاقی پارلیمانی بورڈ کو بجوادی ہیں اور حتمی فیصلہ وفاقی پارلیمانی بورڈ ہی کرئے گا۔ جس سے پارٹی اور عوام کو اگاہ کیا جائے گا۔ میڈیا کو بھی چاہیے کہ خبروں کی اشاعت سے قبل تصدیق کیا کریں تاکہ اخبار کی ساکھ متاثر نہ ہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button