ثقافت

شگر میں زمین میں مدفون تین قدیم مٹکے برآمد، عماچہ میوزیم منتقل

سکردو ( رجب علی قمر ) شگر میں زیر زمین سے سینکڑوں سال پرانی مٹکے برآمد ہوئی ہیں کھدائی کے دوران دریافت ہونے والے مٹکوں کو غازی حیدرخان عماچہ کلچر میوزیم میں منتقل کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع شگر کے گاؤں محلہ خسیر گڑونگ میں مکان کی تعمیر کے دوران تین نایاب قیمتی مٹکے ملے ہیں دوران کھدائی چھے فٹ زمین بوس تین مٹکے ایک ہی قطار میں فاصلے میں پائے گئے کھدائی کے دوران بے احتیاطی سے دو مٹکے کا سرا ٹو ٹ گئے جبکہ تیسرا مٹکا بحفاظت نکالا گیا ہے دریافت ہونے والے مٹکوں کی اوسط لمبائی دو فٹ پانچ انچ ہے نایاب اور نادر نوادرات کی زیر زمین دریافت سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ راجہ خاندان کے دور میں اس قسم کے قیمتی سامان زیر زمین رکھتے تھے جو کہ وقت کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ زیر زمین محفوط ہوتا گیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button