صحت

معرفی فاونڈیشن نے اڑھائی کروڑ روپے کی ادویات محکمہ صحت بلتستان کے حوالے کر دی

سکردو ( رضا قصی، رجب علی قمر ) معرفی فاؤنڈیشن کی جانب سے بلتستان کے چاروں اضلاع کے طبی مرا کز کے لئے ڈھائی کروڑ مالیت کی ادویات کی امدادی کھیپ محکمہ صحت کے حوالے کردی گئی امدادی ادویات کی کھیپ کمشنر بلتستان ڈویژن محمد شگری نے ڈائریکٹر ہیلتھ محمد اقبال کے حوالے کیا اس موقع پر چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز بھی موجود تھے امدادی ادویات کی کھیپ بلتستان کے چاروں اضلاع کے علاوہ سماجی تنظیم مرہم کے لئے بھی مختص رکھی گئی تھی جبکہ ضلع سکردو کے سب سے بڑے طبی مرکز ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لئے مخصوص کوٹہ دیا گیا اس موقع پر معرفی کمپلیکس سکردو میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کمشنر بلتستان محمد شگری ،ڈی سی سکردو سید موسیٰ رضا ،ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان ودیگر اعلیٰ حکام شریک تھے اس موقع پر شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے معرفی فاؤنڈیشن کے چیف فضل علی نے کہا کہ معرفی کی جانب سے حالیہ دنوں شاہراہ قراقرم کی بندش سے بلتستان ریجن میں ادویات کی بحران کے پیش نظر ڈھائی کڑور کے لگ بھگ ادویات چاروں اضلاع کے طبی مراکز کے حوالے کیا جارہا ہے کھرمنگ ،گانچھے ،شگر اور ضلع سکردو کے لئے انسانی جان پچانے والی ادویات کی کھیپ امداد کے طور پر دی جارہی ہے جس میں تمام قسم کے بیماریوں کے ادویات شامل ہے انہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم کی بندش کی وجہ سے گلگت بلتستان کے دیگر اضلات تک ادویات پہنچانے میں دشواری پیش آرہی ہے آنے والے وقتوں میں جلد استور اور چلاس میں بھی امدادی ادویات پہنچائی جارہی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بلتستان محمد شگری نے کہا کہ معرفی فاؤنڈیشن کی جانب سے مشکل وقت میں صحت کے شعبے میں مدد کرنا نیک اقدام ہے معرفی فاؤنڈیشن پہلے بھی مختلف وادیوں میں فری میڈیکل کیمپز کے زریعے غریبوں کو صحت کے سہولیات فراہم کررہے ہیں اس حوالے سے معرفی انتظامیہ کو ہماری جانب سے ہر قسم کے تعاون حاصل رہے گا جبکہ ڈائریکٹر بلتستان ریجن محمد اقبال نے کہا کہ معرفی کی جانب سے گلگت بلتستان میں صحت کے علاوہ دیگر کاموں میں بھی نمایاں خدمات ہے ان کی جانب سے جو ریلیف غریبوں کے لئے صحت کے سہولیات پہنچانے کے لئے دی ہیں وہ محکمہ صحت کے حکام متعلقہ اداروں تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے معرفی فاؤنڈیشن نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں جن میں بارڈ ایریاز بھی شامل ہے وہاں عوامی سہولیات کے لئے طبی مراکز بھی قائم کئے ہیں جو کہ نہایت قابل تحسین اقدام ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button