تعلیم

دروش پبلک سکول کے سربراہ عزیز الرحمن انتقال کر گئے، دروش میں سپردخاک

چترال( بشیر حسین آزاد )ضلع چترال کے معروف تعلیمی ادارے دروش پبلک سکول کے بانی و سربراہ جناب عزیز الرحمن صاحب انتقال فرماگئے۔وہ گذشتہ چند مہینے سے علیل تھے اور انہیں علاج کی غرض سے پشاور لے جایا گیا تھا جہاں پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے ۔ مرحوم عزیز الرحمن کو دروش میں واقع آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ، نائب ناظم مولانا عبدالشکور سمیت بڑی تعداد میں سیاسی راہنماء، علماء کرام، سرکاری افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ بڑی تعداد میں مرحوم کے شاگردوں نے شرکت کیں۔

مرحوم عزیز الرحمن نے 80کی دہائی میں دروش پبلک سکول کا آغاز کیا تھا اور اس پسماندہ علاقے میں جدید علم کو پھیلانے میں عملی اور جاندار کردار ادا کیا۔ انکے قائم کئے ہوئے سکول سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و طالبات اس وقت عملی زندگی میں گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔ دروش پبلک سکول کے بانی و سربراہ کی رحلت سے چترال میں تعلیم کے حوالے سے ایک اہم باب کا اختتام ہوا۔ مرحوم عزیز الرحمن نامور ماہر تعلیم، شاعر و ادیب امین الرحمن چغتائی کے بھائی تھے۔ انکے دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button