گلگت بلتستان

شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ کروانا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، پیپلز پارٹی رہنماوں کا مشترکہ بیان

گلگت (پ ر )پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کا اہم اجلاس زیر صدارت امجد حسین ایڈ ووکیٹ دانش ہاؤ س نگر ل میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں سینئر نائب صدر جمیل احمد نا ئب صدر عمران ند یم ،بشیر احمد جنرل سیکریٹر ی ،انجینئر اسما عیل سیکر یٹری اطلاعات سعد یہ دا نش نے شر کت کی ۔ اجلاس میں کو نسل انتخا با ت کے حو الے طو یل مشاورت ہوئی ۔اجلاس میں کو نسل کے انتخا بات کیلئے طر یقہ کا ر میں تبد یلی کو غیر آئینی اور غیرقانو نی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپر یم کورٹ کے فیصلے کے مطا بق شو آف ہینڈ غیر آئینی اور غیر قانو نی ہے جبکہ گو ر ننس آ ر ڈر ننس ٹر انسفر ایبل ووٹ کی بات کرتا ہے ۔ جمہوری نظا م میں کہیں پر بھی نہیں ہے کہ شو آ ف ہینڈ سے ووٹ کر و ا یا جائے ۔ و زیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو اپنے وزراء اور اسمبلی کے ممبران پر اعتما د نہیں اسلئے و زیراعلیٰ نے کو نسل کے انتخابا ت کے طر یقہ کار کو تبد یل کر وایا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے گو ر ننس آ ر ڈر کے تحت حلف لیا لیا تھا اور چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ دار ی تھی کہ وہ گو ر ننس آ ر ڈر کے مطا بق ہی کو نسل کے انتخابات کے طر یقہ کار کو تبد یل کر و ایا مگر آ ج مو صو ف نے (ن)لیگ سے وفاداری نبھائی ہیں ۔انہوں نے قانو نی اور آ ئینی کی دھجیاں اڑا دی ہے ۔پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صو با ئی رہنماؤ ں نے مز ید کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں مو جود ہ اپو زیشن جماعتو ں کو اس غیر قانو نی تر میم کے دو عمل میں کو نسل کے انتخا بات کا با ئیکا ٹ کر نا چا ہئے تھا مگر اپور زیشن جماعتیں خامو ش ہے جو کہ لمحہ فکر یہ ہے۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صو با ئی کا بینہ کے اراکین نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف کئے گئے غیر قانو نی تر میم اور طر یقہ کار پر گلگت بلتستان کی عد لیہ کو بھی نو ٹس لینا چا ہئے۔ اجلاس میں صو با ئی کا بینہ نے گلگت بلتستان میں سیلا ب متاثر ین کی امداد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی بہت جلد ہنزہ نگر اور دیگر سیلا ب زد ہ علاقو ں کا دو رے کر یگا اور سیلا ب متا ثرین کی ہر ممکن مدد کر یگی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button