سیاست

کونسل انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کا کوئی امیدوار ہی نہیں تھا تو ووٹ کس کو دیتا؟ پارٹی ڈسپلین کی خلاف ورزی نہیں کی ہے، کاچو امتیاز

سکردو (نمائندہ خصوصی) ایم ڈبیلو ایم کے رکن اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے کہا ہے کہ کونسل کے الیکشن کے لیے ایم ڈبیلو ایم کا کوئی امیدوار نہیں تھا ، تو میں کس کو ووٹ دیتا پارٹی ڈسلپن کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ خلاف قانون کوئی فیصلہ کیاحلقے کے عوام کے مفاد میں جو فیصلہ تھا وہی کیا پارٹی رکنیت ختم کرنے کے حوالےسے خبرین بے بنیاد ہیں مجھے کسی پارٹی زمہ دار کا کوئی فون نہیں آیا اور نہ ہی میری پارٹی رکنیت کے خاتمے کے حوالے سے مجھے کوئی اطلاع دی گئی ہے۔

انہوں نےکہا کہ اس غلط فہمی کو دُور کرنے کی ضرورت ہے کہ کونسل کے انتخابات کے لیے ایم ڈبیلو ایم کا کوئی امیدوار نہیں تھا دونوں امیدوار آزاد تھے میں ہارنے والے امیدوار کو ووٹ دے کر اپنا ووٹ ضائع کرنا نہیں چاہتا تھا لہذا علاقے کے مفاد میں سید افضل کو ووٹ دیا ، سید افضل کے مقابلے میں جو آزاد امیدوار تھے وہ ااپنے پانچ ووٹ پورے نہیں کر پا رہے تھے سید افضل کو اس لیے ووٹ دیا کہ وہ اپنی اے ڈی پی کا 50فی صد حصہ میرے حلقے میں خرچ کرینگے ، جب ان کے اے ڈی پی کی رقم میرے حلقے میں آئے گی تب لوگ میرے فیصلے کو داد دینگے ، میں ایم ڈبیلو ایم ٹکٹ ہولڈر ہوں اگر ایم ڈبیلو ایم کی طرف سے کوئی نامزد امیدوار کونسل کے الیکشن کے لیے ہوتے اور میں ووٹ نہ دیتا تب میری غلطی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کونسل کے الیکشن میں ہم نے اپنا ضمیر نہیں بیچا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button