متفرق

الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام داریل، تانگیر، کھینر اور جچن میں امدادی اشیا تقسیم کی گئیں

دیامر( پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے تانگیر، داریل ، کھنر اور جچن کے بے گھر افراد میں راشن ، کمبل ، ترپالیں اور لحاف تقسیم کر دئیے ، الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں کی ٹیم نے ضلعی صدر محمد مرتضیٰ کی قیادت میں دور دراز کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کو امدادی سامان مہیا کیا، اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع دیامر محمد مرتضی نے بتایا کہ ہم رضائے الہیٰ کے حصول کے لئے بلا غرض مصیبت زدہ متاثرین کو امدادی پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ، ماضی میں بھی ہم نے آفات کے داران بڑے پیمانے پر ریلیف سرگرمیوں کے ذریعے متاثرین کے مسائل کم کرنے کی کوشش کی اور آئندہ بھی یہ مشن جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے گلگت ، غذر اور دیامر میں ریلیف کا کام شروع کر دیا ہے اور ساتھ ساتھ دیگر اضلاع سے بھی نقصانات کی تفصیل اکھٹی کی جا رہی ہے تاکہ ان اضلاع میں امدادی سرگرمیاں شروع کی جا سکیں۔

diamer relief 2

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button