متفرق

اتھور باڑی کو لواحقین کے مطالبے پر اجتماعی قبرستان قرار دیا گیا تھا، ورثا کو بہت جلد رقومات ملیں گی، راجہ فضل خالق ڈپٹی کمشنر کوہستان

کوہستان(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کوہستان راجہ فضل خالق نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب میں ملبے تلے دبے افراد کے گاؤں کو لواحقین کے مطالبے پر قبرستان قراردیا گیا، حکومت متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ۔ ایک بیان کے ذریعے اُن کے کہنا تھا کہ اتھور باڑی کے متوفیان کے ورثاء کو بہت جلد رقومات ملیں گی جبکہ دیگر متوفیان کے لواحقین کو رقومات مل چکی ہیں۔ علاہ ازیں کئی متاثرہ خاندانوں میں فوڈ اور نان فوڈآئٹم تقسیم کرچکے ہیں اور کندیا کے گاؤں کی بحالی کیلئے فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر بحالی کی کوشش کررہے ہیں۔اس کے علاوہ کوہستان کے تمام رابطہ سڑکوں کی بحالی کاکام جاری ہے ۔صوبائی حکومت متاثرین کی بحالی و آبادکاری میں مخلص ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button