متفرق

حکومتی ترجمان مقرر ہونے کے بعد فیض اللہ فراق کا آبائی علاقے میں پرتپاک استقبال

چلاس(بیورورپورٹ)فیض اللہ فراق کو گلگت بلتستان حکومت کا ترجمان منتخب ہونے کے بعد دیامر آمد پر تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ نے شاندار اور پُرتپاک استقبال کیا۔سینکڑوں کارکنوں نے ریلی کی شکل میں فیض اللہ فراق اور دیگر مہمانوں کو گونر فارم سے پھولوں کے ہار پہنا کر نعروں کی گونج میں چلاس پہنچا دیا۔ادھر مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور متوالوں نے فیض اللہ فراق ،ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ،برکت جمیل،اور حیدر خان کے استقبال کیلئے الگ ریلی کی کا انعقاد کیا تھا ،مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے مہمانوں کو گئنی سے سینکڑوں گاڑیوں کی ریلی کرکے شاندار استقبال میں چلاس پہنچا دیا۔چلاس میں شاندار ریلی کے انعقاد پر فیض اللہ فراق اور جعفر اللہ نے عمادین تھک نیاٹ ،چلاس اور مسلم لین کے ورکرز کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button