کالمز

غریبوں کی دعا ۔۔۔۔۔ اشرف صدا

اشرف صدا کی سیاسی زندگی کا ایک ایک ورق جہد مسلسل سے عبارت ہے ، اسی سیاست کے میدان میں چلتے ہوئے انھیں نہ صرف قدم قدم پر ٹھوکریں کھانی پڑی بلکہ عوام کی بے لوث خدمت کے جرم میں بارود اور گولیوں کی تپش سے بھی آشنا ہو چکے ہیں ،،،،لیکن نہ جانے یہ کس مٹی کے بنے ہیں، پھر بھی عوام کی خدمت سے بازنہ آئے،،،،،،،، ،یقیناًاشرف صدا کا تعلق سیاسی کاکنوں کے اس قبیلے سے ہے جنہیں وقت کی گردشوں سے خوف ہے اور نہ وقت کے آمروں کی سیاسی بندشوں سے گھبراتے ہیں ، بغیر کسی عہدے ،مراعات اور معاوضے کی لالچ کے بس اپنی دھن میں چلتے ہی رہتے ہیں پھر ایک دن ان کی سیاسی جدو جہد کا سفر منزل سے آشنا ہوتا ہے تو اقتدار کا ہما ان کے سر پر اپنی جگہ بنالیتا ہے ۔سو اشرف صدا کو بھی یہ منزل تحفے میں نہیں ملی ہے ،،،،،،،گلگت بلتستان کونسل کیلئے رکن منتخب ہوئے ہیں تو اس کے پس پردہ ان کی طویل قربانیوں کا صعو بتوں بھرا سیاسی سفر ہے ،اگر یہ کہوں تو بے جا نہ ہوگا کہ مسلم لیگ ن کی خوش قسمتی ہے کہ ان کے حصے میں اشرف صدا جیسے ثابت قدم کارکن آیا ہے،،،،،،،،یقین کامل کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اشرف صدا اگر اقتدار کی غلام گردشوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ماضی کی طرح عوامی خدمت کی دھن میں مصروف رہے تو عوام کے دلوں پر بھی راج کریں گے اور جو عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں وہ پھر اقتدار حاصل کرنے کی تمنا سے بے نیاز ہوتے ہیں بلکہ اقتدار خود ان کے قدموں کو بوسہ دیتا ہے ،اشرف صدا کو میں ایک طویل عرصے سے بہت ہی قریب سے جانتا ہوں ،شاعری کے سر بھی بکھیرتے ہیں تو علم و صحافت کے سمندر میں بھی غوطہ زن بھی ہوتے ہیں ،سیاست اور خدمت کو تو زندگی کا مشن اول بنایا ہوا ہے ،ان کے اندر جہاں ایک انسانیت کے لئے دھڑکنے والا دل ہے وہاں قوم کی ترقی کا ایک ویثرن بھرا دماغ ہے ،دل کے درد اور دماغ کی فراست کو یکجا کر کے فیصلے کریں گے تو یقیناًعوامی فلاح اور ترقی کے فیصلے برامد ہوں گے ،سو غریبوں کی دعا اشرف صدااللہ آپ کو قدم قدم پر کامیایابیوں سے آشنائی اور غریبوں کی خدمت کی توفیق دے میرے بھائی اشرف صدا ،،،بس یہ ہے استدعا ،اقتدار کی بھول بھلیوں میں کھو کر غریبوں کو بھول نہ جانا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button