عوامی مسائل

کوہستان میں سیؤنامی گاوں تک جانے والی سڑک بیس دنوں سے بند ہے

کوہستان(شمس الرحمن کوہستانیؔ )کوہستان، سیلاب سے شدید متاثرہ بڑی والاسیؤگاؤں تاحال بحال نہ ہوسکا۔ ہزاروں آبادی کا رابطہ سڑک بیس دنوں سے بلاک ہے ،لوگ خطرناک چیئرلفٹ کے ذریعے سفر کرنے پر مجبور ۔ بنیادی مرکزی صحت ، گورنمنٹ ہائی اور پرائمری سکول سیو ، گرلز اور بوائز ہاسٹل سیو کی عمارات بھی بری طرح متاثر ہیں جبکہ دروں اور دیہاتوں میں نہریں اور پن بجلی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کوہستان کا قدیم اور تاریخی گاوں سیو کو حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب نے بری طرح متاثر کئے رکھا ہے ۔ سیلاب کے نتیجے میں دروں اور دیہاتوں میں فصلی اراضیات کو نقصان پہنچا ہے جس سے علاقہ میں فاقے کا خدشہ ہے ۔ ادھر مرکزی گاوں کی سرکاری عمارات اور تعلیمی نرسریاں بری طرح متاثرہیں جن میں گورنمنٹ ہائی سکول سیو، گورنمنٹ پرائمری سکول سیو ، بنیادی مرکزی صحت سیو، گرلز اور بوائیز ہاسٹل سیو کی عمارات شامل ہے ۔ ہزاروں آبادی کو مرکزی شہر کمیلہ سے ملانے والی واحد رابطہ سڑک پر کام جاری ہے جبکہ بیس روز گزرگئے تاحال ٹریفک کیلئے بحال نہ ہوسکا۔ لوگ دریائے آباسین پر لگے اکلوتے خطرناک چیئرلفٹ کے ذریعے سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔ لوگوں کی پریشانی کے خاطر حکومت کو چاہیے کہ فوری طورپر سیو گاوں میں بحالی کا کام تیز کیا جائے ۔اسی طرح کوہستان کے دیگر علاقے بھی شدید متاثر ہیں ۔ڈپٹی کمشنر کوہستان راجہ فضل خالق نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام انفراسٹرکچر کی بحالی کاکام جاری ہے بہت جلد کوہستان کے دروں اور گاوں کی سڑکیں بحال کی جاینگی ،جن پر مشینری لگی ہوئی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button