گلگت بلتستان

ہنزہ میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں ریلی اور تقریب

ہنزہ (اکرام نجمی) ضلع ہنزہ میں بھی آرمی پبلک سکول پشاور کی ننھے شہداء کی یاد منائی گئی۔ اسوہ پبلک سکول گنش میں ایک تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی اسوہ سکول گنش کے طلبہ و طالبات نے سکول سے یادگار چوک تک شدید سردی میں پیدل واک کیا۔ بچے پلے کارڈز اُٹھائے ہوئے تھے جس میں دہشت گردی کے مزمت کے ساتھ ساتھ ننھے شہداء کو خراج تحسین اور ہمدردی کے پیغامات درج تھے۔

تقریب کے دوران اسوہ سکول کے بچوں نے ISPRکے ملی نغمے گاکر اظہار ہمدردی اور عزم ظاہر کیا کہ دہشتگرد جنتے بھی بزدلانہ حملے کرے ہم علم کی روشنی کو عام کرینگے۔ ہنزہ کے سرد موسم میں بچوں کا ریلی اور تقریب اس بات کا ثبوت ہے کہ ننھے شہداء کی یاد کو نہیں بھلایا جاسکتا ۔16دسمبر 2014پاکستان کی تاریخ کا سب سے سیاہ ترین دن تھا جو کسی بھی مہذب معاشرے کیلئے قابل قبول نہیں کیونکہ بچے معصوم اور پھول جیسے ہوتے ہیں۔ تاریخ کا یہ المناک بربریت ہم کبھی بھی نہیں بھلا سکتے اور نہ ہی ہم ننھے محسنوں کو بھلاسکتے ہیں کیونکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔

3 (1)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس پرنسپل مرتضٰی نے کہا کہ آج کے اس ریلی کا مقصد سانحہ پشاور APSکے ننھے شہداء کو یاد کرنا اور ان شہداء کو سلام پیش کرناہے۔ انھوں نے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنکر علم کی روشنی کو اجاگر کیا۔ ننھے بچوں کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا۔ آج پاکستان کے تمام درس گاہوں میں ان معصوم شہداء کی یاد منایا جارہاہے۔ انھوں نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپ ہی ہمارے مستقبل ہے اور آپ ہی پاکستان کے امیج کو بہتر کرکے دنیا کے سامنے لا سکتے ہیں۔ آپ اپنے عمل کے زریعے یہ ثابت کرسکتے ہیں کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے ہم دہشت گردی کے مدد کرنے والوں سے نہایت نفرت کرتے ہیں آج بھی ہم غیر محفوظ ہیں۔ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق طالبعلم ملک میں ریڈ کی ہڑی کے حیثیت رکھتے ہیںاور بچے مستقبل کے معمار ہوتے ہیں۔

اس موقعے پر مذہبی سکالر شیخ مقبول حسین ہنزائی نے کہا کہ پوری قوم APSکے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ جہاں بھی علم کی روشنی کو بجھانے کی کوشش کرینگے تو ہم بھر پور مذمت کرینگے۔ علم کی روشنی پاکستان کے ہر کونے بلکہ گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں اور خصوصا ہنزہ میں علم کی شمع روشن رہے گی۔ ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔ ہم پاک فوج کے سربراہ کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے آپریشن ضرب عضب کے زریعے ملک بھر سے دہشت گردی کو ختم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنایا اور دہشت گردوں کا کمر توڈ دیا ہمیں ایسے بہادر جرنیل پر فخر ہے ۔

1 (3)

اس موقعے پر سکول انتظامیہ کی جانب سے ایک چار نکاتی قرارداد پیش کیا گیا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت وقت پورے پاکستان میں موجود تمام تر سکولوں کو حفاظتی اقدامات دینے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں ،فرقہ وارانہ دہشت گردی کی ز د میں آنے والے تمام معصوم بچوں کے لواحقین بھی پرسہ دینے کیلئے ایسے پروگراموں کا ملک بھر میں انعقاد کری،ں دہشت گردی کو مردانہ وار ناکام بنانے والے طالب علم شہید اعتزاز حسن کے اعزاز میں پورے پاکستان کے نجی و سرکاری سکولوں میں خصوصی دن منایا جائے ۔

پروگرام کے آخر میں شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کیلئے خصوصی فاتحہ خوانی اور شمعیں روشن کیے گئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button