معیشت

ہنزہ، کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس، نئی کابینہ منتخب

ہنزہ (اکرام نجمی)کریم آباد برنس ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں 200ممبران میں سے 180ممبران نے شرکت کی اجلاس میں الیکشن کے زریعے جمہوری طریقے سے نئے عہدہداروں کا بھی انتخاب کیا گیا ۔

کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن کے نئے منتخب ہونے والے عہدواروں میں عبدالحمید صدر ،مظفر کریم نائب صدر ،شفقت کریم جنرل سیکریٹری اور پیار علی فنانس سکریٹری شامل ہے ایسوسی ایشن کے ممبران نے متفقہ طور پر یہ بھی فیصلہ کیا کہ آئندہ کریم آباد بازار میں معیاری اشیاء کی خرید و فروخت کو ممکن بنانے کی بھر پور کوشش کی جائیگی کیونکہ کریم آباد پورے گلگت بلتستان میں سیاحتی اعتبار سے منفرد مقام کا حامل ہے

اسکے علاوہ کاروباری حضرات کو درپیش مسائل اور خاص کر بجلی کے حوالے سے لائحہ عمل تشکیل دیا جائیگا اور کریم آباد لنک روڈ جوکہ نہایت ہی خستہ حالی کا شکار ہے اس کے توسیع کے حوالے حکومتی دعووں کے باوجود عمل درآمدنہ ہونے اور اس حوالے سے درپیش مسائل کو حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔

یاد رہے کہ کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے جو کریم آباد کے کاروباری حضرات کے مسائل کے حل اور علاقے میں کاروبار کے فروغ کیلئے بنایا گیا ہے یہ ادارہ باقاعدہ الیکشن کے زریعے جمہوری طریقے سے اپنے عہدہداروں کا انتخاب کرتا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button