متفرق

تحصیلدار اشکومن کا چٹورکھنڈ بازار کا اچانک معائنہ ،ہزاروں روپے مالیت کے زائدالمیعاد اشیائے خوردنی ضبط

چٹورکھنڈ(کریل رانجھا) ؔ تحصیلدار اشکومن کا چٹورکھنڈ بازار کا اچانک معائنہ ،ہزاروں روپے مالیت کے زائدالمیعاد اشیائے خوردنی ضبط

دکانداروں کو آئندہ کے لئے محتاط رہنے کی ہدایت ،خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ اور دکان سیل کیا جاسکتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کے حکم پر تحصیلدار اشکومن خالد انور نے اپنے عملے کے ہمراہ چٹورکھنڈ بازار کا اچانک معائنہ کیا اور بیشتر دکانوں سے زائدالمیعاد اشیائے خوردنی خصوصاََ بچوں کے کھانے کی اشیاء چاکلیٹ،برفی،بسکٹس اور پاپڑ کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی ۔توجہ طلب بات یہ ہے کہ مذکورہ اشیاء سکولوں کے آس پاس واقع دکانوں سے برآمد ہوئی ہیں جہاں سے بچے روزانہ سینکڑوں روپے کی یہ زہر خرید رہے ہیں۔مذکورہ دکانداروں نے یہ معصومانہ سا عذر پیش کیا کہ وہ مال خریدتے وقت ایکسپائری ڈیٹ بالکل بھی نہیں دیکھتے۔تحصیلدار نے دکانداروں کو سختی سے تنبیہہ کرتے ہوئے زائدالمیعاد اشیاء قبضے میں لے لیں اورکہا کہ آئندہ بر آمدگی کی صورت میں بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحصیلدا رنے کہا کہ صارفین خریداری کرتے وقت اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور زائدالیعاد اشیاء بیچنے والے دکانداروں کے بارے میں انتطامیہ کو آگاہ کریں تاکہ اس کا سدباب کیا جاسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ایکسپائر اشیاء بیچنے والے دکانداروں سے سختی سے نمٹا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button