تعلیم

صحت مند معاشرہ تعمیر کرنے کے لئے معیاری تعلیم کا حصول ناگزیر ہے، رانی عتیقہ غضنفر ممبر جی بی ایل اے

 ہنزہ۔ ممبر قانون سا ز اسمبلی رانی عتیقیہ غضنفر نے ایف جی گرلز ہائی سکول علی آباد میں یوم والدین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین تعلیم ایک صحت مند معاشرے کا لازمی جُزو ہے ۔تعلیم کے فروغ سے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں اور والدین اپنے بچوں کو بہترین تعلیم دلانے کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں ۔رانی عتیقہ غضنفر نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے لیئے انگلش زبان کا سیکھنا لازمی ہے ۔

ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں میں بہترین تعلیم کو فروغ دینے کے لیئے ہر ممکن کوشش کرینگے اور سرکاری سکولوں کے اساتذہ پر فرض بنتا ہے کو بچوں کو معیاری تعلیم سے نوازے ۔ایف جی گرلز ہائی سکول علی آبادمیں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے حصول میں طالبات بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور معاشرے میں اپنا نام روشن کرنے کے لیئے محنت کررہی ہیں اسی طرح آئندہ بھی طالبات معاشرے کی ترقی کے لیئے اپنا کردار ادا کریں ۔

رانی عتیقیہ غضنفر نے کہا کہ اساتذہ ضلعے میں تمام سرکاری سکولوں کے آپس میں مختلف قسم کے سرگرمیوں کا انعقاد کریں تاکہ مختلف سکولوں کے طلبا ء و طالبات آپس میں اچھے تعلقات پیدا کرسکیں جس کے ذریعے معیاری تعلیم کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔ رانی عتیقہ غضنفر نے نے کہا کہ ایف جی ہائی سکول علی آباد کے ان اساتذہ کے اقدامات قابل ستائش ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو پرایؤٹ سکولوں سے نکال کر سرکاری سکولوں میں داخل کرایا اس طرح سرکاری سکولوں میں بہترین تعلیم مہیا کر سکتے ہیں ۔سرکاری سکولوں میں تعلیم انتظامات بہترین ہیں اور سرکاری سکولوں کے اساتذ ہ بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں ۔

ممبر قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ بحیثیت ممبر قانون ساز اسمبلی سکول کے تمام مسائل حل کرنے میں اپنا کردار اد ا کرونگی اور سکول کے کلاسز جو کہ حالیہ بارشوں اور زلزلے کی وجہ سے متاثر ہوچکے ہیں ان کو جلد از جلد بحال کیا جائے گا۔ ممبر قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سپیشل ایجوکیشن کو فروغ دینے کے لیئے صوبائی حکومت اقدامات اٹھارہی ہے۔ اور ضلع ہنزہ میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر قائم کرنے کے اپنا کردار ادا کرونگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button