تعلیم

وزیر اعلی نے معروف صحافی سعید حسن (مرحوم) کے بچوں کی تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت کی جانب سے پوری کرنے کی منظوری دیدی

چلاس(مجیب الرحمان)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے صحافتی میدان کے درخشاں ستارے مرحوم سعید حسن کے بچوں کی تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت کی جانب سے دینے کی باقاعدہ منظوری دیدی۔صوبائی حکومتی ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق گزشتہ ماہ گلگت پریس کلب میں مرحوم سعید حسن کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے سعید حسن کی صحافتی خدمات کے عوض خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے بچوں کی تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت کی جانب سے برداشت کرنے کا اعلان کیا تھا۔جس کی باقاعدہ منظوری آج وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے دی۔اب سعید حسن مرحوم کے بچوں کی تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت ادا کرے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button