گلگت بلتستان

سکردو ایرپورٹ سے بین الاقوامی پروازیں جلد شروع ہو جائیں گی، پہلی پرواز ایران کے شہر مشہد جائے گی، اقبال حسن

سکردو ( رجب علی قمر ) پارلیمانی سیکرٹری گلگت بلتستان اقبال حسن نے سکردو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکردو ائر پورٹ کو جلد انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا درجہ حاصل ہوگا رواں سا ل بیرون ممالک کے لئے سکردو سے فلائٹس کا آغا ز ہوں گے جس کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے بھر پور اقدامات اُٹھا ئے جارہے ہیں سکردو ائیر پورٹ سے پہلی پرواز ایران کے شہر مشہد کے لئے ہوں گے جس سے گلگت بلتستا ن سے ایران جانے والے زائرین کو سفری سہولیات میئسر ہوگا جبکہ دوسری پرواز سعودی عرب کے لئے ہوگا جو حجاج کرام کو سکردو سے ہی براہ راست جدہ تک پہنچائیں گے جس سے حجاج کرام کے تمام سفری مشکلات دور ہوں گے گلگت بلتستان کے حجاج کرام اور زائرین راولپنڈی اسلام آباد کے بجائے سکردو ہی لینڈ کرے گا اقبال حسن نے کہا کہ سکردو ائیر پورٹ کو بین الاقوامی ائر پورٹ کا درجہ ملنے کے بعد علاقے میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا غیر ملکی سیاحوں کے لئے سفری سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان میں سیاحت کا شعبہ تنزلی کا شکار رہا ہے بین الاقوامی فلائٹس کی لینڈینگ کے بعد خطے کی تقدیر بدل جائے گی یہاں سیاحت اور کاروباری شعبے میں نمایا ں ترقی ہوگی مسلم لیگ ن کی حکومت علاقے میں سیاحت کی ترقی کے لئے کوشاں ہے عنقریب سکردو ایئرپورٹ کو عالمی ائر پورٹ کا درجہ ملنے والا ہے جس کے لئے صوبائی اور وفاقی حکومت دلچسپی سے کام لے رہی ہے اُنہوں نے کہا کہ خطے میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دے کر بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ہمارے پاس سیاحت کے حوالے سے بہت سارے وسائل موجود ہیں لیکن ماضی کے حکومتوں نے ان وسائل کو استعمال نہیں کیا اجس کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ بُری طرح متاثر ہورہا ہے اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت الیکشن میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button