تعلیم

گوجال، سکول کے بچوں کے درمیان تقریر، ڈرائینگ اور کوئز کے مقابلے

گوجال ( فرمان کریم) فیڈرل گرلز ہائی سکول گلمت گوجال میں گوجال نمبر1کے 12 سکولوں کے درمیان تعلیمی مقابلے منعقد ہوے۔ اس حوالے سے ایک پروقار تقریب  بھی ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ہنزہ نگر شہباز خان اور میر محفل صدر اسماعیلی کونسل ہنزہ شریف خان تھے۔
Contestاس مقابلے میں کویئز، تقریر، سانئسی ماڈل میکنگ اورڈرائینگ کے مقابلوں میں گوجال نمبر1 ششکیٹ تاپھسو کے 12 سرکاری اور پرائیویٹ سکول شریک ہوئے۔ تقریری مقابلے میں لی روزی ماڈل سکول ششکیٹ نے پہلی، گرلز ہائی سکول گلمت نے دوسری اور ڈی جے مڈل سکول ششکیٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ کویئز کے مقابلے میں پہلی پوزیشن الامین ماڈل سکول گلمت اور گرلز ہائی سکول گلمت اور ناصر خسرو ماڈل اکیڈمی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ ڈرائینگ کے مقابلے میں ڈی جے مڈل سکول پھسو پہلی ، الامین ماڈل سکول گلمت نے دوسری اور گرلز ہائی سکول گلمت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آخر میں مہمان خصوصی اور میر محفل نے جیتنے والے سکول اور طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ اور مبارکبادبھی دی.

اس موقعے  پر مہماں خصوصی نے طلبا وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا وطالبات نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی حصہ لے کر اپنے صلاحیتوں کو اجاگر کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے طلبا وطالبات میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہے ان کو بروئے کار لانے کے لئے وسائل کی کمی ہے۔ محکمہ تعلیم نے باصلاحیت طلبا وطالبات کو آگے لانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ان طلباء وطالبات کے سرگرمیوں کو دیکھ کر انداز ہوا کہ ضلع ہنزہ نگر کے سٹوڈنٹس بھی کسے دوسرے صوبوں کے سٹوڈنٹس سے کم نہیں ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر محفل شریف خان نے کہا کہ میں بھی 22 سال سے تدریس سے وابستہ ہوں مگر اس عرصے میں کسی سرکاری سکول میں پہلی بار طلباوطالبات کے لئے مثبت سرگرمیاں منقعد کی ہیں، جس پر گرلز ہائی سکول گلمت کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button