عوامی مسائل

شگر پولیس کی بروقت کاروائی سے دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا

شگر(عابد شگری)شگر کی ضلعی پولیس کی بروقت کاروائی اور مستعدی کی وجہ سے داسو اور نید کے درمیاں بڑا تصادم کا خطرہ ٹل گیا۔ایس پی شگر کی خصوصی ہدایات پرایس ایچ او غلام علی نے سٹیسٹسکو کے خلاف ورزی کرکے متازعہ جگہ پر لے جانے والے مویشیوں اور لوگوں کو واپس لایاگیا۔ تفصیلات کیمطابق شگر کے دورفتادہ یونین کونسل داسو اور نید کے درمیاں پچھلے سال چراہ گاہ ہونے والے ایک تصادم کے بعد عدالت عالیہ نے دونوں فریقین کو اس جگہ پر جانوروں کو چرانے اور معدنیات نکالنے سے تاعدالتی فیصلے تک سٹیٹسکو جاری کرتے ہوئے بند کردیا تھا تاہم گذشتہ دنوں پولیس کو اطلاع ملی کی ایک فریق کی جانب سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازعہ جگہ پر مال مویشی چرانے گئے ہیں جس پر ایس ایچ اور شگر غلام علی اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور مویشی اور وہاں پر موجود لوگوں کو واپس گاؤں لایا گیا۔کسی ممکنہ تصادم کے پیش نظر سکردو سے پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کرلیا گیا تھا جس میں خواتین پولیس بھی شامل تھی۔ تاہم پولیس کی فوری ایکشن کی بدولت کسی بڑے تصادم سے بچ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ماہ کے آخرمیں اس متنازعہ جگہ کے بارے میں عدالت میں فیصلہ ہونے والا ہے جس کے پیش نظر فریقین اپنا قبضہ ثابت کرنے کیلئے سٹیٹسکو کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔پولیس کے مطابق سٹیسٹسکو کے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ عدالت عالیہ خود کرینگے تاہم عدالتی فیصلے تک عدالتی حکم کی پاسداری پولیس کی ذمہ داری ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button