صحت

شہید سیف الرحمن ہسپتال میں سہولیات اور ادویات دستیاب نہیں، ضروری اشیا خریدنے کے لئے ٹیکسی بک کر کے شہر جانا پڑتا ہے: مریض

گلگت ( نمائندہ خصوصی ) شہید سیف الرحمان ہسپتال میں کسی قسم کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں دوائی یا کسی بھی ضروری چیز کے لئے 300 روپے کی خصوصی ٹیکسی بک کر کے شہر جانا پڑتا ہے۔

شہر کے ایک کونے میں لے جا کر ہسپتال تو قائم کیا گیا ہے مگر ہسپتال میں سہولیات نا پید ہیں ہسپتال میں نہ دوائی ہے نہ قریب میڈ یکل سٹور ز ہیں تانگیر سے تعلق رکھنے والے کنٹریکٹر بشیر اور حاجی رحمت خان نے کہا ہے کہ ہم تانگیر سے خاتون مریضہ کو لے کر آئے ہیں ہسپتال میں نہ تو سرنج اور نہ ہی کوئی دوائی دستیاب ہے ۔ خصوصی ٹیکسی بک کر کے ادویات اور دیگر ساما ن خرید کر لائے ہیں خاتون مریضہ کا 3 بار آپریشن ہوا اور آپریشن کے دوران بار بار خون کی ضرورت پڑی تو پھر ٹیکسی بک کر کے دوسرے ہسپتالوں میں گئے اور وہاں سے خون کا بندو بست کیا انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹر ز اور عملہ تربیت یافتہ ہے مگر سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریض رل رہے ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button