معیشت

ٹورسٹ کمپنیوں کو ملازمت کے مواقعوں میں پچاس فیصد کوٹہ مقامی لوگوں کو دینے کا پابند کیا جائے، اہلیانِ شگر کا مطالبہ

شگر(عابد شگری)کے ٹو اور دیگرمقامات پر جانے والے سیاحوں اور کوہ پیماؤں کیساتھ ضلع شگر کیلئے ٹورسٹ کمپنیاں منسٹری آف ٹورزم کے مطابق پچاس فیصدکوٹہ (پورٹر،سردار،گائیڈ اور کک کا) یقینی بنائیں اور مقامی افراد کو ترجیح دی جائے۔LSOآفس مرکنجہ شگر میں ٹورازم سے متعلق مسائل ومشکلات کے حل کے لئے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ٹورازم سے تعلق رکھنے والے افراد اور ایڈونچر ایسوسی ایشن شگر کے عہدیداران کے ساتھ جناب عمران ندیم ممبر قانون ساز اسمبلی ، جناب راجہ اعظم خان سابق وزیر بر قیات ومنصونہ بندی اور جناب وزیر فداعلی سابق ڈسٹرکٹ کونسلر نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ شرکائے اجلاس نے کافی بحث و تمحیض کے بعد ایک قرارداد منظور کی گئی ۔جس میں ڈسٹرکٹ انتظامہ سے استدعا کیاگیا کہ وہ ٹورسٹ کمپنیوں کو اس بات پر پابند کیا جائے کہ پوٹر ز ، سردار اور ہیلپرز کے لئے پہلے سے منسٹری آف ٹورازم سے منظور شدہ/ مختص کردہ پچاس فیصد کوٹے کو یقینی بنایا جائے۔ چونکہ شگر ضلع بن چکا ہے لہٰذا ضلعی تقسیم کے مطابق گائیڈ، ہائی پوٹرز اور کک کا الگ پچاس فیصد کوٹہ مقرر کیا جائے۔ ٹورازم قانون کے مطابق ہر پچاس پوٹر ز پر ایک پورٹرسردار ہوتا ہے اس پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔ اسکولی سے بیس کمیپ تک بوجھ لے جانے کے لئے پوٹروں کو ترجیح دی جائے۔پوٹرز نہ ملنے کی صورت میں گھوڑے والوں کو انفرادی طور پر بوجھ دیا جائے ، ٹھیکہ نہ دیا جائے۔ تمام کمپنیوں کو بذریعہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ پابند کیا جائے کہ وہ منسٹری آف ٹورازم اور GB کونسل کے مقررکردہ ریٹ کے مطابق موقع پر پورٹر کو پیمنٹ کیا جائے اور ادھار نہ رکھا جائے کوئی بھی گائیڈ موقع پر پے منٹ نہ کرے تو اس کمپنی کے خلاف قانونی کاروائی کیا جائے۔ خچر ، گھوڑے اور گدھے والوں کوسختی سے ہدایت کی جائے کہ صفائی کا خیال رکھیں ارو مرے ہوئے جانوروں کو دفنایا جائے۔ گائیڈ کے لئے منسٹری آف ٹورازم سے لیزن آفیسر کے برابر جو مزدوری مقرر ہے وہ پے منٹ کرنے کا کمپنیوں کو پابند کیا جائے۔ K2سائیڈ پر ردوکس کیمپ سے اوپر کوئی بھی غیر منظور شدہ کیمپ یا سٹور قائم نہ رکھا جائے۔ ٹورازم کے بہتری کے لئے ایڈونچر ایسو سی ایشن شگر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے لہٰذا انتظامیہ اور تمام کمپینوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس ایسوسی ایشن سے تعاون کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button