تعلیم

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 گلگت میں داخلے کے لئے پہلی بار ٹیسٹ کا انعقاد

گلگت( سٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان میں پہلی بار گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1میں داخلہ لینے والے طلباء کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ کلاس ہفتم، ہشتم اور نہم کے داخلہ میں بچوں کی تعداد میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیسٹ کا انعقاد ہوا ۔ تینوں کلاسیوں میں 40بچوں کے داخلے کی گجاش ہے جبکہ ان کلاسیوں میں داخلہ لینے والے بچوں کی تعداد 500سے زاہد ہونے کے باعث ان بچوں کو قابلیت کی بنیاد پر داخلہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ منگل کے روز گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1کے پرنسپل محمد شریف کی نگرانی میں بچوں سے ٹیسٹ لیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کو فروغ دینے کے لئے قابلیت کی بنیاد کر ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ماضی میں والدین سرکاری سکولوں پر اعتماد بہت کم کرتے تھے اب محکمہ تعلیم کی انتھک محنتوں سے سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم عام ہوچکی ہے اور والدین کا بھی سرکاری سکولوں میں اعتماد بحال ہو چکا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button