تعلیم

سکردو کے نواحی گاوں سے تعلق رکھنے والے محمد علی اسلم نے سی ایس ایس میں کامیابی سمیٹ لی، گاوں میں جشن کا سماں

سکردو (رجب علی قمر ) سکردو کے پسماندہ نواحی علاقے وادی بشو کے نوجوان طالب علم محمد علی اسلم نے سی ایس ایس 2015 کے امتحانی نتائج میں کامیابی سمیٹ لی ہے محمد علی اسلم نے ابتدائی تعلیم سرکاری سکول سے حاصل کیں بعدازاں کراچی چلے گئے جہاں سے وہ کامیاب لوٹے پنجاب یونیورسٹی سے ماس کمیونکیشن میں ماسٹر کرنے کے بعد CCS کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے انہیں اکاونٹس اینڈ آڈٹ سروس پاکستان میں تعینات کیاگیاہے طالب علم محمد علی اسلم کے گاؤں بشو میں جشن کا سماں ہے والدین اور رشتے دار بھی خوشی سے جھوم رہے ہیں جبکہ بلتستان بھر کے مختلف سیاسی و سماجی لوگوں کی جانب سے ہونہار طالب علم کے لئے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد ،سینئر وزیر حاجی اکبر تابان ،کونسل ممبر اشرف صدا ،ڈپٹی کمشنر سکردو سید موسیٰ رضا ،ڈی آئی جی بلتستان اشفاق احمد سمیت دیگر سیاسی و سرکاری شخصیات نے طالب علم محمد علی اسلم کی شاندار کامیابی پر انہیں اور والدین کو مبارکباد دی ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button