سیاست

گلگت بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہے کوئی بھی اکائی کو الگ نہیں کرسکتا، سردار عتیق

چلاس(ایس ایچ غوری سے)گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا حصہ ہے اور ریاست جموں و کشمیر کے حتمی فیصلہ ہونے تک عالمی برادری فیصلہ ثبت کرچکی ہے کہ 86 ہزار7 سو 42کلومیٹر کے تمام لوگوں نے ملکر جموں و کشمیر کا مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے اور کوئی بھی ریاست کشمیر کے آکائی کو الگ نہیں کرسکتا ہے ہم سب نے ملکر تقسیم کشمیر کے فارمولے کے سازشوں کوروکنا ہے چاہیئے یہ سازشیں اندر سے ہورہی ہوں یا باہر سے ہوں چلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے کہا کہ اندرونی سطح پر گلگت بلتستان کوجتنے زیادہ داخلی خودمختاری اور دیگر جو بھی مراعات دے سکتے ہیں دینے چاہیں۔گلگت بلتستان میں 23ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع ملنی چاہیئے اور دیگر جو بھی مراعات ہیں ملنی چاہیئے انہوں نے کہا کہ امان اللہ خان جموں و کشمیر کے ایک موثر آواز تھے انہوں نے مقبوضہ کشمیرکی آزادی اور کشمیری عوام کی خودداریت کے لئے وقف کی تھی آمان اللہ خان سفارتی سطح پر بھی موثر اور قابل قبول شخصیت تھی آمان اللہ خان نے کشمیری قوم کے لئے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں ان کی شخصیت تمام کشمیریوں کے لئے قابل قبول تھیں ان کی کمی ہمیشہ محسو س کی جائیگی انہوں نے آمان اللہ خان کی خدمت پر خرج تحسین پیش کیا ۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button