کیریئر

واپڈا میں ٹیسٹ انٹرویو پاس کرنے والے امیدوار نوٹیفیکیشن کے منتظر، زیادتی کی کوشش کی گئی تو عدالتوں کا رخ کریں گے

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)واپڈا میں ٹیسٹ انٹرویو پاس کرنے والے امیدواروں کو تاحال کامیابی کا نوٹیفیکشن نہیں ملا۔امیدوار پریشان حال ،فوری طور پر کامیاب ہونے والوں کے آڈر جاری کئے جائیں ورنہ عدالت کا رخ کرنے پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار دیامر بھاشہ ڈیم پراجیکٹ میں ٹیسٹ انٹرویو میں کامیاب ہونے والے امیدواروں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تین چار ماہ قبل سب انجیئنرز اور سرویرزاور کلریکل کے پوسٹوں پر ٹیسٹ اور انٹرویو کئے گئے دیامر بھاشہ ڈیم چلاس کے دفتر سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فائنل امیدواروں کے نام ہیڈ آفس واپڈا بھیجے گئے لیکن تاحال ابھی تک آڈرز نہیں ملے ہیں جسکی وجہ سے امیدواروں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ آڈر نہ نکالنے کا مطلب یہ بھی ہو سکتاہے کہ واپڈا حکام اپنے من پسند لوگوں کو ایڈجسٹ کریں انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کیا گیا تو ہم عدالت کا رخ کرنے پر مجبور ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button