جرائم

گلگت سٹی پولیس نے چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر لیں

گلگت: سٹی پولیس نے گلگت شہر سے چرائی گئی دوگاڑیوں کوبرآمد کرکے مجسٹریٹ کی تیسری گاڑی کو تحویل میں لے لیا مقامی اخبار کے مالک محمد اشرف عشور کی 26اپریل کوقلندر پلازہ سے چرائی گئی تھی جس کے بارے میں اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس کے سب انسپکٹر محمد حسین اوراے ایس آئی احمد علی نے ایس ایچ اورظہور کی ہدایات پردیامر گلگت اورغذر میں رابطے کرکے 2دن بعدگاڑی جگلوٹ اڈہ گلگت پر واقع ہوٹل کے پارکنگ سے برآمد کرکے مالک کے حوالے کیاجبکہ چھاپے مار کر گاڑی چورعمران علی ولد مہربان علی ساکن ہوپر نگرکوگرفتار کرلیا جنہوں نے پولیس تفتیش میں انکشاف کیاکہ وہ گاڑی کو شہر سے باہر فروخت کرنے کئے لے جارہاتھا مگرسکوار چونگی میں پولیس چیکنگ سے خوف زدہ ہوکر واپس لایا ملزم تین دن تک گاڑی چوری کرنے کیلئے کوششیں کرتارہا اورواردات کے روز نسیم چوک سے آٹھ گاڑیوں کو چوری کرنے کی کوشش کی مگرکامیاب نہ ہوسکا اورمحمداشرف عشور کی گاڑی چوری میں کامیاب ہوا

میڈیا کوتفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ برمس سے چرائی گئی کار کوتین دنوں میں گاہکوچ غذر سے برآمد کرلیا ہے اسی طرح غیر قانونی طورپر نجی گاڑی میں ہوٹرلگانے پر نائب تحصیلدار عنایت اللہ کی گاڑی کوسٹی تھانے نے اپنے تحویل میں لے لیاہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button