جرائم

استور میں‌کم تول کر پیٹرول اور ڈیزل بیچنے والا فلنگ سٹیشن سیل

استور ( عبدالوہاب ربانی ناصر ) اسسٹنٹ کمشنر استور ڈاکٹر انس احمد اور سٹی مجسٹریٹ شریف اللہ نے استور راما فیلنگ اسٹیشن پر اچانک چھاپا لگایا۔ تولنے کے دوران انکشاف ہوا کہ دس لیٹر ڈیزل میںٰ 700 ML اور دس لٹر پیٹرول میں 600 ML کی کمی ہے۔ اس پر ایکشن لیتے ہوے فلنگ سٹیشن کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔

اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انس احمد نے کہا کہ استور راما فیلنگ اسٹیشن کو اس سے قبل بھی جرمانہ کیا گیا ہے۔ بار ہا نوٹس کے باوجود یہ سلسلہ جاری رہا۔ عوام نے اس حوالے سے ہمیں شکایت کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی کمی کے ساتھ ساتھ اس میں مٹی کا تیل بھی مکس ہے جس کے بعد آج ہم نے اپنی پوری ٹیم اور عوام اور میڈیاکی موجودگی میں باقاعدہ سکیل سے چیک کیا تو پیٹرول میں 600Mlجبکہ ڈیزل میں 700ML کی کمی تھی جس کے بعد پمپ کو مکمل سیل کردیا گیا ہے۔ہر دس لیٹر کے پہچھے 99 روپے سے ایک سو روپے غیریب عوام کو ٹیکہ لگانے والے پمپ کو مکمل سیل کر دیا ہے۔ فیلنگ اسٹیشن میں دن کو سینکڑوں لیٹر تیل فروخت ہوتا ہے اس حساب سے اگر حساب کیا جائے تو ایک دن میں ہزاروں روپے کی چوری ہوتی تھی اس لیے ہم نے اس کو مکمل سیل کردیا ہے۔۔۔راما فیلنگ اسٹیشن کو اس وقت تک مکمل سیل کردیا ہے جب تک یہ پمپ کے نظام کو مکمل ٹھیک نہیں کرتے ہیں ۔فیلنگ اسٹیشن کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ ردج کیا ہے کل ان کو میجسٹریٹ کی عدالت میں حاضر کرکے مزید قانونی کاروئی کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔جو لوگ غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ان کو کسی صورت بردشت نہیں کریں گے جو لوگ کاروبار کرتے ہیں وہ لوگ اپنے آپ کو درست کرکے قانونی طریقے سے کریں عوام کے جیبوں کو کاٹنے والوں کا گھیرا اب تنگ کیا جاے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button