تعلیم

افکارِ اقبال کے موضوع پرالچوڑی ہائی سکول شگر میں تقریری مقابلے کا اہتمام

شگر(عابد شگری) پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ہمیں علامہ محمد اقبال کی افکار پر عمل کرنے کی ضرورت ہیں۔ علامہ اقبال نے اپنے اشعار کے ذریعے برصغیر کے سوئے ہوئے مسلمانوں کو خواب غٖفلت سے جگایا آج ہمیں وطن عزیز کو مستحکم اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے ان کی اشعار اور افکار پر ٖغور کرنے اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حکیم الامت علامہ اقبال کے حوالے سے ہائی سکول الچوڑی میں طلباء کر درمیاں تقریری مقابلے سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر ہائی سکول الچوڑی محمد حسین اور طلباء نے کہا ۔ حکیم الامت علامہ اقبال کے حوالے سے ہائی سکول الچوڑی میں طلباء کر درمیاں تقریری مقابلہ منعقد ہوا ۔ جسمیں سکول کے طلباء نے حصہ لیا۔ بچوں نے اپنے تقریر میں علامہ اقبال کی افکار اور اشعار کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔اور کہاشاعر مشرق نے اپنے اشعار کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا اور انہوں نے ہمیشہ اپنے اشعار کے ذریعے مسلمانوں کی اتحاد و اتفاق پر زور دیا۔آپ مسلمانوں کی وحدت چاہتے تھے۔اور امن کا داعی تھا۔آج ہمیں ایک بار پھر ان کی اشعار پر غور کرنے کی ضرورت ہیں۔تاکہ وطن عزیز کو مستحکم اور مضبوط بنایا جاسکے۔تقریب کے اختتام پر ہیڈ ماسٹر ہائی سکول الچوڑی اور دیگر مہمانوں نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button