عوامی مسائل

اخوت فاونڈیشن کے زیرِ اہتمام 300 سے زائد سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں اشیا خوردونوش، کمبل، کپڑے تقسیم

گلگت ( پ ر) اخوت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 300سے زائد خاندانوں میں اشیاء خوردنوش، کمبل اور کپڑے تقسیم کئے امدادی سامان کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل منیجر تیمور علی بلوچ اور ایریا منیجر گلگت عابد حسین نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اخوت فاؤنڈیشن متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ہم متاثرہ خاندانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلند حوصلے کے ساتھ اخوت اور بھائی چارگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا عملی مظاہرہ کریں ۔اخوت فاؤنڈیشن نے ضلع گلگت، غذر، ہنزہ، نگر، دیامر، سکردو اور استور میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں اشیاء خوردنوش ، کمبل اور کپڑے تقسیم کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button