سیاست

یومِ مزدور کے حوالے سے عوامی ورکرز پارٹی کے زیرِ اہتمام ہنزہ میں تقریب منعقد

ہنزہ (بیورورپورٹ) عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے زیر اہتمام یکم مئی یوم مزدور کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کریم آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں عوامی ورکرز پارٹی کے رہنماوٗں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی پروگرام میں یکم مئی کے تاریخی حیثیت اور مزدور طبقے کی حقوق اور مزدور تحریک کی جدوجہد پر روشنی ڈالی گئی ۔

اس موقعے پر مقررین نے شکاگو کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس دن کو مظلوم طبقے کی حمایت اور ظالم کے خلاف آواز حق بلند کرنے کا دن قرار دیا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب محنت کش ہے اور یہ خوبصورت وادیاں ان محنت کش لوگوں کی محنت کی وجہ سے جنت بن چکے ہیں ان قلعوں ،نہروں ،سڑکوں ،کوہلوں اور عمارتوں کو انہی مزدورں اور محنت کشوں نے تعمیر کئے ہیں اور آج ملکوں کا اقتصادی پہیہ چلانے والے بھی یہی محنت کش طبقہ ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے اس جدید دور میں بھی محنت کش طبقہ کو حقوق نہیں مل رہے ہیں۔

تقریب مشترکہ اعلامیہ میں شکاگو کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اوراس بات کا عہد کیا گیا کہ عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ مساوات پر مبنی نظام کے قیام کے لیے مظلوم طبقات اور محروم قوم کے جائز حقوق کے لیے اپنا جدوجہد جاری رکھے گا اور کہا گیا کہ گلگت بلتستان میں عوامی جدوجہد کی علامت کامریڈ بابا جان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف کی جانے والی عوام دشمنی سازش کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور ان سازشوں کو عوام کے قوت سے ناکام بنانے کا عہد کیا گیا اور اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہنزہ کے عوام ان عوام دشمن لٹیروں اورکرپشن کے بادشاہوں کو بے نقاب کریں گے اور گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے جلسے اور اس کی جدوجہد کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا گیا

حالیہ بارشوں کے متاثرین کی مالی مدد کی جائے اور مذید کہا گیاکہ حالیہ بارشوں میں تباہ ہونے والے شمشال ،چُپورسن روڑاور وہاں کے تباہ شدہ کوہلوں کی بھر وقت بحال کئے جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button