خبریں

استور: پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے عید گاہ میں پروگرام کا انعقاد ، حکومت پر تیر برسائے گئے

استور( بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی استور کے ذیر اہتمام گولڈن جوبلی کے حوالے سے عید گاہ میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ عتیق الرحمن ،سابقہ صوبائی وزیر محمد نصیر خان ،سنیر نائب صدر پیپلز پارٹی استور مظفر علی ریلے ،نائب صدر شمس الدین ،نائب صدر محمد رمضان ،نائب صدر شبیر احمد ،امجد قریشی ،عرفان علی ،بابر خان ،وزیر نعمان ،احسان علی سمیت دیگر رہنماوں کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ عتیق الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کی حکومت نے کرپشن، لوٹ مار اور اقرباء پروری کی انتہا کی ہے غریب عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے عوام کے حقوق چھین لئے جا رہے ہیں خا ص کر استور ضلع کے تمام محکموں میں کرپشن کی انتہا ہو رہی ہے محکمہ تعلیم علاقے کے منتخب نمائندوں کی ذاتی جاگیر بنی ہوئی ہے محکمہ ورکس کے ٹھیکوں میں بندر بانٹ ہو رہی ہے جس میں علاقے کے دونوں منتخب ممبران براہ راست ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے لئے نواز شریف نے حفیظ الرحمن کو گلگت میں بیٹھایا ہے جو کرپشن کی انتہا کر رہے ہیں اسی طرح حفیظ الرحمن نے منتخب نمائندوں کو استور میں اپنی لونڈیی رکھا ہے جو کرپشن کے حصہ حفیظ الرحمن تک پہنچا رہے ہیں اور علاقے کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے۔ استور میں تمام محکموں کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے تمام آفیشل ذمہ داریاں علاقے کے منتخب ممبران کے حوالہ کر دیا ہے اور یہ لوگ محکموں میں بیڈ گورننس پیدا کر رہے ہیں۔

سابق صوبائی محمد نصیر خان نے کہا کہ جس طرح سے نواز شریف کرپشن میں ملوث ہو کر جیل گئے ہیں اسی طرح سے حفیظ الرحمن کو بھی کرپشن میں پکڑ کر رننگے ہاتھوں جیل بھیج دیا جائے گا حفیظ الرحمن کا ٹھکیوں میں بندر بانٹ کرنے کے اعلاوہ کوئی اور کام نہیں ہے محکمہ ورکس کے اعلیٰ حکام کو پرچی بھیج دیتا ہے اور یہ لوگ ٹھکیوں کی بندر بانٹ کرکے لیگی کارکنوں کو دیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ استور محکمہ ورکس میں ٹھکیداروں کو لیگی کارکن ہونا لازمی قرار دیا ہے کرپشن اور لوٹ مار نے استور میں محکموں کو ختم کر کے کھوکھلا کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ الرحمن عدم اعتماد کی ڈر سے آئے روز مشیر اور وزیر لے رہا ہے اب اگر کابینہ کے اندر حفیظ الرحمن کا عدم اعتماد نہیں ہوا ہے کل عوامی عدالت حفیظ الرحمن کا عدم اعتماد کرئے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی استور کے سنیر نائب صدر ڈاکٹر مظفرعلی ریلے نے کہا کہ استور میں کرپشن کی اانتہا ہو گئی جلد وزیر بلدیات رانا فرمان اور پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ برکت جمیل کرپشن میں پکڑ کر گوریکوٹ جیل میں ہونگے ان کا مستقبل سیاست نہیں بلکہ ان کا مستقبل گوریکوٹ جیل ہو گا۔ محکمہ تعلیم استور کو منتخب ممبران نے اپنا ذاتی گھر سمجھا ہے محکمہ تعلیم استور دن بہ دن تباہ ہو رہا ہے ایک نا اہل شخص کو ڈائریکٹر کا چارج دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم استور میں ڈائریکٹر ایجوکیشن نے اپنی ذاتی انا کی وجہ سے گیارہ جلتے ہوئے چولہوں کو بجھا دیا ۔جب تک ان ملازمین کو بحال نہیں کرتے ہیں ہم چھین سے نہیں رینگے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی استور کے نائب صدر شمس الدین نے کہا کہ دشکن میں تقریباٌ200گھرانے ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں کیونکہ ذمین سرکنے کے باعث ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی جانب سے وہاں کے علاقہ مکین کو ہجرت کرنے کے حوالے سے کہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے یہاں کے لوگوں کے لئے کوئی ٹھوس اور سنجید ہ اقدامات نظر نہیں آہ رہے ہیں ۔حکومت اس حوالے سے آئے روز جھوٹے وعدئے اور دعوئے کر رہی ہے مگر عملاٌ کوئی اقدامات نظر نہیں آہ رہے ہیں اس موقعے پر پیپلز پارٹی استور کے دیگر رہنما عرفان علی ،احسان علی وزیر نعمان ،بابر خان ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔آخر رکار یوم پچاس واں یوم تاسیس کے سلسلے میں کیک بھی کاٹا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button