صحت

سول ہسپتال مہدی آباد کا ٹرانسفرمر چھ مہینے سے خراب، مریض حیران و پریشان

کھرمنگ( سرور حسین سکندر سے) سول ہسپتال مہدی آبا د کے بجلی ٹرانسفارمر پچھلے 6 مہینے سے خراب پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو ایکسر ے اور دیگر ٹیسٹ کرانے کے لئے دور دراز علاقوں میں جانا پڑتا ہے کہا جاتا ہے کہ ٹرانسفارمر کا دو حصہ خراب ہیں جبکہ ایک حصے سے کام چلایا جارہا ہے مگر 3 فیز لائن نہ ہونے کہ وجہ سے ایکسرے اور لیباٹری ٹیسٹ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ڈی ایچ او کھرمنگ کی جانب سے بار بار محکمہ برقیات کو درخواست دینے کے باوجود بھی ان کی طرف سے کوئی خاطرخواہ جواب نہیں ملا جبکہ عوامی حلقے کا کہنا ہے کہ سب انجینئر حسنین کی عدم توجہی کی باعث مریضوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں عوامی حلقے نے محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ جلد سول ہسپتال مہدی آباد کو ٹرنسفارمر مہیا کیا جائے تا کہ مریضوں کو کوئی مشکلات پیش نہ آئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button