جعفر اللہ اور ارمان شاہ سروے کے نام پر ہنزہ میں الیکشن کمپین چلا رہے ہیں، الیکشن کمیشن نوٹس لے، پیپلزپارٹی کا مطالبہ

ہنزہ (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حواس باختہ ہوگئے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی اسپیکر جعفر اللہ اور ارمان شاہ ہنزہ میں سروے کے نام پر الیکشن کمپین کررہے ہیں اور الیکشن کمیشن کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ وہ ان دونوں لیگی رہنماوٗں کے خلاف سخت ایکشن کرے مسلم لیگ کے رہنما ہنزہ میں الیکشن کیلئے امیدواروں کو ڈھونڈ رہے ہیں اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے بازار میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے رائے لے رہے ہیں جنرل الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں ک کمپین کرنے والے آج کونسل کے ممبر بن کر ہنزہ میں پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر کیلئے دربدر پھر رہے ہیں۔ جو لوگ اپنے پارٹی امیدوار کے انتخاب نہیں کرسکتے وہ عوام کی کیا خدمت کرینگے اور جن کو امیدوار ہی نہیں ملا تو وہ الیکشن میں ہم سے کیا مقابلہ کرینگے انکی کارکردگی عوام پر واضع ہے اور ہنزہ کے باشعور عوام اپنے ووٹ کے زریعے پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک بار پھر انتخا ب کریگی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments