سیاست

صو با ئی حکو مت ہر صورت میر ٹ کی با لا دستی چاہتی ہے ۔ حاجی عابد علی بیگ

گلگت ( پ ر) معاون خصوصی برا ئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صو با ئی حکو مت ہر صورت میر ٹ کی با لا دستی چاہتی ہے ۔ہماری حکو مت کے قیا م کے بعد تمام سرکاری اداروں میں چور دروازے سے بھر تیوں کا عمل مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے ۔سابقہ حکو مت نے نو جوان نسل کی حق تلفی کرتے ہو ئے محکمہ تعلیم سمیت دیگر اداروں میں آ سا میاں فروخت کر نے کی روایت ڈالی تھی ۔مو جودہ حکو مت شفافیت کو اولین تر جیحی دیتی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت محکمہ صحت ، ایکسا ئز اینڈٹیکسیشن ،محکمہ تعلیم اور دیگر اہم سرکاری اداروں میں بھر تیوں کو شفاف بنا نے کیلئے NTSکے ذریعے ٹیسٹ منعقد کرائیں ،جس کی ما ضی میں کو ئی مثال نہیں ملتی۔ مو جودہ دور میں تعلیم یافتہ اور ہنر مند طبقہ اس قابل ہے کہ وہ زیا دتیوں پر آ واز اٹھا سکیں، مگر اس وقت نے ثابت کر دیا کہ ہماری حکومت میرٹ کے نفاذ کیلئے کو شا ں ہے ۔ جس کو ہر طبقہ فکر نے سراہ دیا ہے ۔ حکو مت پر تنقید کر نے وا لے عنا صر پچھلی حکو مت کے سیا ہ کا رنا موں پر آ نکھیں بند کرکے بیٹھے تھے۔ اگر ان میں قوم کا درد ہوتا تو وہ اپنی حکو مت کوکیوں نہیں روک دیا۔انہو ں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان ترقی کی منا زل کی طر ف رواں دواں ہے مخا لفین کو گلگت بلتستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے اس لئے وہ من گھڑ ت بیا نا ت دے رہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button