عوامی مسائل

یونین کونسل گلاب پور شگر میں فراہمی آب کا نظام درہم برہم، تیس سے زائد ملازمین گھوڑے بیچ کر سورہے ہیں

شگر(عابد شگری)یونین کونسل گلاب پور میں واٹر سپلائی کا نظام درہم برہم عوام بوند بوند پانی کو ترسنے لگے۔30سے زائد ملازمین ہونے کے باؤجود واٹر سپلائی کا نظام کا کوئی پرسان حال نہیں۔خواتین اور بچے دریاء سے پانی لانے پر مجبور۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونین کونسل گلاب پور کے عمائدین کا کہنا تھا کہ چار سال قبل گورنمنٹ آف پاکستان کی جانب سے گلاب پور کے عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک بڑے منصوبے کے تحت گلاب پور کی بالائی جگے پر پانی کی ٹینک بنایا گیا تھا جہاں سے صاف پانی پورے علاقے کیلئے سپلائی کی جانی تھی لیکن ٹھیکیدار کی مبینہ طور کرپشن اور محکمہ کی عدم دلچسپی اور لاپروائی کی وجہ سے ٹھیکیدار نے سپلائی لائنوں کو زمین میں دفنانے کے بجائے کھلا چوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے کاٹ کر اپنی مرضی سے کھیتوں اور باغوں کو آبپاشی کیلئے اسی پانی اور لائن کو استعمال کیا جارہا ہے۔محکمہ واٹر سپلائی کی 30سے زائد ملازمین ہونے کے باؤجود اس جانب کسی کی توجہ نہیں ملازمین محض خانہ پوری کیلئے ڈیوٹی دے رہا ہے لوگوں کی کمپلین کا کوئی نوٹس نہیں لیتا اور نہ ہی واٹرسپلائی کی خراب نظام کو درست کرنے کیلئے کوئی اقدامات اُٹھارہے ہیں۔واٹر سپلائی کی نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔پینے کی پانی کی حصول کیلئے کوسوں دور دریاء پر جانا پڑتا ہے خصوصا خواتین ،بچوں اور سکول کے طلبہ و طالبا ت کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔لوگوں نے محکمہ کے اعلی حکام سے ملازمین کی بے حسی کا نوٹس لینے اور واٹر سپلائی نظام کو درست کرنے کیلئے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button