متفرق

ہشوپی شگر کی ناپختہ سڑکیں کھںڈرات میں تبدیل ہونے لگیں

شگر(نامہ نگار)ہشوپی شگر میں روڈ میٹلنگ میں تاخیرسڑک کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا۔ جبکہ روڈ پر واقع کلوٹ اور پائپ ٹوٹنے کی وجہ سے پانی گھروں میں داخل ہونے لگے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ چھورکا تا سلدی روڈ میٹلنگ میں تاخیرکی وجہ سے روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔جگہ جگہ سے کلوٹ اور کوہل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے جبکہ بعض کلوٹ میں مٹی اور بجری بھر جانے کی وجہ سے پانی کھیتوں اور گھروں میں داخل ہورہے ہیں۔مسافروں خصوصا خواتین اور مریضوں کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔لوگوں کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کی جانب سے ہشوپی کیساتھ انتہائی غیر ذمہ داری اور ہتک آمیز سلوک روا رکھتے ہوئے چھورکاہ ایرئے میں کلوٹ جبکہ ہشوپی کا الچوڑی ایریئے میں کوہلوں پر ناکارہ پائپ لگایا گیا ہے۔جوکہ روڈ میٹلنگ سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ چکا ہے۔لوگوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ، سیکریٹری ورکس اور وزیر تعمیرات عامہ سے صورتحال کا نوٹس لینے اور روڈ میٹلنگ کا کام جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button