تعلیم

سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس گلگت میں معذور بچوں کو مفت کتابیں دینے کی تقریب منعقد

گلگت (پ ر)سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس گلگت میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تاریخ میں پہلی مرتبہ معذور بچوں کو مفت کتابیں تقسیم کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان بابر خان جبکہ میر محفل ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس گلگت ناصر حسین تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ بچوں میں کتابیں تقسیم کرنا ایک اچھا اقدام ہے اور آئندہ بھی اس طرح بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے ۔

ایک اور پریس ریلیز کے مطابق ادارہ ہذا میں ایک تعزیتی اجلاس بھی منعقدہ، جس میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس گلگت کے مرحوم جہاں خان نیازی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اجلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا اس موقع پر لمسم کوموٹیشن، جی پی فنڈ اور فنانشل اسسٹنس پیکیج کے چیکس ڈائریکٹر بابر خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر حسین نے مرحوم سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس گلگت کی بیوہ کودیئے۔دوران تقریب سپیشل ایجوکیشن کے ملازمین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button