کھیل

وادی نومل میں جشنِ بہاراں والی بال ٹورنامنٹ جاری

گلگت( خصوصی رپورٹر) جشن بہاران والی بال ٹورنامنٹ میں بھٹو کلب نے لیاقت کلب جو تل کو دو کے مقابلے میں تین میچ جیت کر فائنل میں پہنچ گئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی چیف افیسر ڈسٹرکٹ کونسل گلگت ذوالفقار احمد جبکہ میر محفل ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر حسنین اکبر تھے۔ تفصیلات کے مطابق وادی نومل میں منعقدہ جشن بہاران والی بال میچ کے سیمی فائنل میں بھٹو کلب نومل نے لیاقت کلب کو سنسنی خیز میچ کے بعد شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی اس موقع پر مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہیں ہمیں کھیل کو کھیل سمجھ کر کھیلنا چاہیے اور اسی کھیل و ثقافت کی وجہ سے علاقے میں مثبت تبدیلیاں آتی ہے اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے انہوں نے شائقین اور نومل کے عوام کے ذوق کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر سینکڑوں شائقین گراونڈ میں موجود تھے مہمان خصوصی نے ایسو سی ایشن کیلئے پانچ ہزار روپے کا بھی اعلان کیا یاد رہے کہ والی بال ٹورنامنٹ مخلص انتظامیہ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ والی بال ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ہے تقریب کی فائنل 12 مئی کو منعقد ہو گا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button