متفرق

پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکریٹریٹ میں راجہ شبیر ولی کی دوسری برسی کی مناسبت سے تقریب منعقد، فاتحہ خوانی کی گئی

ایم ایس ایف (ن) گلگت بلتستان کے زیر اہتمام مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکریٹریٹ گلگت میں پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے بانی رکن راجہ شبیر ولی کی دوسری برسی کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی فاروق میر، ایم ایس ایف ن کے صدر رضوان راٹھور، یوتھ ونگ کے صوبائی نائب صدر عطاء الرحمن، یوتھ ونگ ضلع سکردو کے صدر سید محمد علی شاہ، مسلم لیگ ن لائرز ونگ کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمود الحسن ایڈووکیٹ، ایم ایس ایف ن ضلع گلگت کے صدر نوید اکبر سمیت کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ راجہ شبیر ولی کی پارٹی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہے شبیر ولی کی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا

انہوں نے کہاکہ راجہ شبیر ولی مرحوم نے مسلم لیگ ن کو فعال اور مضبوط بنانے میں کلیدی کردار اد کیا شبیر ولی کی ناگہانی وفات سے مسلم لیگ ن کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے مرحوم راجہ شربی ولی نے کڑے وقت میں پارٹی کے پرچم کو سرنگو ہونے نہیں دیا راجہ شبیر ولی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی مقررین نے مزید کہا کہ راجہ شبیر ولی غیر متنازعہ شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ تمام مکاتب فکر میں یکساں مقبول تھے تقریب کے آخر میں راجہ شبیر ولی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button