سیاست

خانہ پری کے لئے پر امن علما کو نشانہ بنایا جارہاہے، امامِ جمعہ سید محمد طہ الموسوسی

شگر(نامہ نگار)صدر علمائے امامیہ شگر و نائب امام جمعہ مسجد صاحب الزمان چھورکا شگر سید محمد طہ الموسوی نے نماز جمعہ کی اجتماع سے خطبہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ فدا حسین عابدی کا شیڈول فور میں نام شگر انتظامیہ کی بد نیتی پر مبنی رپورٹ کی وجہ سے ہوا ہے۔جس کا رد عمل بہتر نہیں ہوگا۔صوبائی حکومت محض خانہ پری کرنے کیلئے پرامن علماء کو نشانہ بنارہے ہیں۔ان کے پاس دہشت گردوں اور ان کی معاونین کو پکڑنے کیلئے فرصت نہیں۔علاقے میں چرس عام کرنے ،اسلحہ فروخت کرنے اور دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کو کھلا عام چھوٹ دیا ہوا ہے۔حکومتے بہتر طور پر جانتے ہیں کہ معاشرے میں بدامنی کون پھیلارہے ہیں اور دہشت گردوں کو کس کی پشت پناہی حاصل ہے لیکن ان پر ہاتھ ڈالنے سے حکومت گھبراتے ہیں اور مصلحت پسندی کا شکار ہیں۔ جبکہ معاشرے کی شریف انفس انسانوں اور علماء کو شیڈول فور میں شامل کرنا کہاں کی انصاف ہے؟۔شیخ فدا حسین عابدی کو شیڈول فور میں شامل کرنا سابق ڈپتی کمشنر شگر کا کارنامہ ہے ۔جبکہ موجودہ ڈپٹی کمشنر سے توقع ہے کہ وہ شیخ صاحب کا نام شیڈول فور سے نکالنے اور معاشرے کی امن کو برقراررکھنے میں اہم کردار ادا کرینگے۔سید طہ الموسوی شمس الدین نے مزید کہا کہ شگر انتظامیہ اپنے رپورٹ پر نظر ثانی کریں ورنہ مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button