حادثات

چلاس: بجلی کے کھمبے کے قریب سے گزرنے والا 14 سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے جان بحق

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس فاروق آباد کالونی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 14سالہ لڑکاعبدالواجد ولد عبدالہادی جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع دیامر کی تحصیل چلاس فاروق آباد کالونی میں لینک روڈ کے کنارے نصب بجلی کھمبے کے قریب سے گزرتے وقت بچے کوکرنٹ لگ گیا اور بچہ کھمبے سے جا لگا ،کرنٹ لگنے سے عبدالواحید شدید زخمی ہوگیا جسے طبعی امداد کیلئے مقامی لوگوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کیا ،مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ۔لخت جگر کی ناگہانی موت سے والدین پر غشی کے دورے پڑتے رہے ،جبکہ اہلخانہ بھی غم سے نڈھال دکھائی دیئے ۔افسوس ناک واقعے کی خبر سنتے ہی پورے علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی اور ہر انکھ اشکبار نظر آئی ۔اہل محلہ کا کہنا ہے فاروق آباد کالونی میں نصب مذکورہ کھمبے کی خرابی اور بجلی کی تاریں درست کرنے کیلئے متعدد بار شکائتیں درج کروائی گئی تھی ،مگر محکمہ برقیات کے عملہ نے معاملے کو نظر انداز کر دیا ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے محکمہ برقیات کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے ماضی میں چلاس کے اندر قمیتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور کئی مال مویشی بھی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوچکی ہیں ،مگر پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اعلی حکام محکمہ برقیات کے زمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے اور اس بچے کی ہلاکت کا ایف آئی آر متعلقہ محکمے کے سربراہ کے خلاف درج کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button