سیاست

وزیر بیگ کو پورے گلگت بلتستان میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جوہنزہ کے لئے فخر کا مقام ہے، امجد ایڈووکیٹ صدر پیپلزپارٹی

ہنزہ (اکرام نجمی، زوالفقار بیگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی قیادت جن میں امجد ایڈوکیٹ ، سابقہ ڈپٹی سپیکر جمیل احمد، سعادیہ دانش اور سابقہ اسپیکر وزیر بیگ نے ہنزہ دورہ کرکے اپنے کارکنوں نے ملاقات کی اور پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے کارکنوں کو اعتماد میں لیا اس موقعے پر کارکنوں سے بات کرتے ہوئے صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی امجد ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ پارٹی کے چیرمین نے ٹکٹ میرٹ کے بنیاد پر دیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے اس امیدوار کو ٹکٹ دی ہے جو ایک قد آور شخصیت ہے جو ہنزہ میں کئی انتخابات جیت چکا ہے ہمارا مقابلہ بادشاہت کے ساتھ ہے جس کو ہمارے قائد زوالفقار علی بٹھو نے ختم کیا تھا ہنزہ کے عوام باشعور ہے ہم نے جو کام کیا ہے اس سے عوام واقف ہے اور ہم یہ سیٹ ہنزہ کے عوام کی مدد سے جیت کر دکھائینگے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیر بیگ ایک دیانتدار اور کرپشن سے پاک شخصیت ہے جس نے اپنا سب کچھ قربان کرکے عوام کی خدمت کی ہے اور نہ صر ف ہنزہ بلکہ پورے گلگت بلتستان کے عوام عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو ہنزہ کے عوام کیلئے باعث فخر ہے پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور ہمارے کارکنوں کی ڈسپلن مثالی ہے میں ذاتی طور پر ہر کارکن کے پاس جاوٗنگا اور اگر کسی کارکن کی طر ف سے کوئی تحفظات ہیں تو ہم اس کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. No doubt People of Hunza and G.B respect Wazir Beg, But if PPP had respect then why he was not nominated CM by Pee Peee Peeee during their regime, again why not given provincial presidentship, Mr Ajmad do u think People of Hunza fools like sindhies? and u want to grab GBLA seat? do u think we have forget killing of innocent Gojalies by Pee Pee Pee gopvernment and raid on houses of peaceful people in the name of ATA? our memories are not that much short and you can not bite us by same hole.

Back to top button