سیاست

بی این ایف حمید گروپ ایک فراری ٹولہ ہے، میں تین سال قبل تنظیم سے مستعفی ہو چکا تھا، جاوید اقبال

یاسین (معراج علی عباسی ) بی این ایف تحصیل یاسین کے سابق صدر جاوید اقبال نے یاسین کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرس کرتے ہوے کہا ہے کہ بی این یف حمید گروپ ایک فراری ٹولہ ہے ۔اس فراری ٹولے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ۔میں نے آج سے تین سال قبل بی این ایف کے بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیکر گزشتہ سال گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات کے دوران مقامی میڈیاکے موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیا ر کیا تھا اور آج بھی سوشل میڈیا پر میری تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے تصاویراور خبریں دستیاب ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ جس وقت میں بی این ایف کا کارکن یا عہدیدار تھا تب بھی میں نے مملکت خداداد پاکستان کے خلاف کسی قسم کی تحریرو تقریر نہیں کی ہے۔ کیونکہ پاکستان ہمارا وطن ہے پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے ہمارئے آباو اجداد نے اپنی جانوں کی  قربانی دی ہے۔ پاکستان کل بھی زندہ باد تھا آج بھی زندہ باد ہے اور قیامت تک زندہ باد رہے گا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی این ایف حمید گروپ کے چیرمین عبدالحمید خان ہمارے ازلی دشمن ہندوستان سے کسی قسم کی امداد لیکر پاکستان کے خلاف کسی سازش میں ملوث رہا ہے تو حکومت پاکستان اس کو بے نقاب کرے۔ دشمنوں سے ملکر مملکت خداداد پاکستان کے خلاف سازش کرنے اور امداد لینے والوں پر ہم لعنت بھجتے ہیں ۔اور آج میں میڈیا کے زریعے ایسے تمام ملک دشمن عناصر کو مربادہ کہتا ہوں جو نریندر مودی جیسے اسلام اور پاکستان دشمن لوگوں کے ساتھ ملکر ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاک آرمی ملک و ملت کا پاسبان ہے گلگت بلتستان اور خاص کر یاسین کے نوجوان پاکستان کے محافظ ہے ۔پاکستان کے خلاف بولنے اورساز بازکرنے والے ہم سب کے مشترکہ دشمن ہیں ۔ ہم اس ملک کے وفادار شہری ہیں ۔ہمارا کسی ملک دشمن پارٹی یا تنظیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button